ایک نئی تاریخ‌رقم ، گوادر میں سی پیک کے راستے پہلا تجارتی قافلہ روانہ

گوادر اقتصادی حب بننے جا رہا ہے: وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 14:22

ایک نئی تاریخ‌رقم ، گوادر میں سی پیک کے راستے پہلا تجارتی قافلہ روانہ

گوادر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : گوادر میں سی پیک کے راستے پہلا تجارتی قافلہ روانہ ہوگیا ہے -وزیراعظم نوازشریف نے تجارتی قافلے کو روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں اس تقریب سے خطاب کررہا ہوں، انہوں نے کہا آج ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔سی پیک کا منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور سی پیک سے پاکستان تجارت کا مرکز بن جائے گا۔

اس خطے میں سی پیک بننے سے خوشحالی آئے گی۔ سی پیک خطے میں ترقی کا ذریعہ بنے گا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا گوادر اقتصادی حب بننے جا رہا ہے۔ ملک بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں۔ سی پیک خطے کے ممالک میں خوشحالی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک سڑک ایک خطے کے وژن پر بنی۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو میں کام کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کاشغر سے گوادر پہلے تجارتی قافلے کی آمد تاریخی لمحہ ہے۔پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں ۔ سی پیک کے تاج میں اصل ہیرا گوادر ہے۔ حکومت نے سڑکوں کے منصوبوں پر45 ارب روپےخرچ کیے۔ سی پیک کے تحت بھی صنعتی زونز بنیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا پاکستان کو چین کی دوستی پرفخر ہے۔یہ راہداری منصوبہ علاقے میں امن اور سلامتی لائےگا۔ وزیراعظم نے کہا سی پیک کے تمام منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔کاشغر سے گوادر پہلے تجارتی قافلے کی آمد تاریخی لمحہ ہے۔ وفاق، فوج اور بلوچستان حکومت کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔ آخر میں وزیراعظم نےپاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔