ایتھوپیا میں ایمرجنسی کے تحت11000افراد گرفتار

ایمرجنسی پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں نافذ کی گئی ،گرفتار افرادمیں347 خواتین بھی شامل ہیں،سرکاری حکام

اتوار 13 نومبر 2016 14:20

ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء)افریقی ملک ایتھوپیا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سے 11 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ حکومتی سکیورٹی محکمے نے اکتوبر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد سی11000 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ایمرجنسی پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں نافذ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں 347 خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتاریوں کی تفصیل ایمرجنسی انکوائری بورڈ کے خاتون سربراہ ٹیڈیسا ہوردوفا نے بتائی ہے۔ ہوردوفا کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں وہ لوگ خاص طور پر شامل ہیں جنہوں نے سکیورٹی فورسز پر مسلح حملے کیے اور سویلین کی ہلاکتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایتھوپیا میں رواں برس اکتوبر کی نو تاریخ سے چھ ماہ کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔