خلیجی ریاست کے فوجیوں نے یمن میں غیر اخلاقی جنگ نافذ کر رکھی ہے، القاعدہ کی نئی ویڈیو جاری

اتوار 13 نومبر 2016 14:20

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں فعال القاعدہ کی ایک ذیلی شاخ نے دھمکی دی ہے کہ وہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی فوج کو اگلے ایام میں خاص طور پر اپنے حملوں میں نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ بات القاعدہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو میں بتائی گئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق اس خلیجی ریاست کے فوجیوں نے یمن میں غیر اخلاقی جنگ نافذ کر رکھی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ القاعدہ کی یمنی شاخ کے عسکری دستے جنوبی شہر عدن کے پہاڑی علاقے میں فوجی تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی عسکری اتحاد کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :