پیرس حملوں کی پہلی برسی،دعائیہ تقریبات کا انعقاد ، لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے،حملے کے مقامات پر پھول رکھے گئے

مشہور راک اسٹار اسٹنگ نے پیرس کے باتاں کلاں ہال میں پرفارم کیا،کنسرٹ ہال میں پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کا اہتمام

اتوار 13 نومبر 2016 14:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشہ برس ہونے والے دہشتگرد حملے کی پہلی برسی منائی گئی اس موقع پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے اور آبدید ہ ہوگئے ،حملے کے مقامات پر پھول بھی رکھے گئے ،پہلی برسی کے موقع پر مشہور راک اسٹار اسٹنگ نے پیرس کے باتاں کلاں ہال میں پرفارم بھی کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق پیرس میں گزشہ برس ہونے والے دہشتگرد حملے کی پہلی برسی منائی گئی اس موقع پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کو یاد کرتی رہی۔مشہور راک اسٹار اسٹنگ نے پیرس کے باتاں کلاں ہال میں پرفارم بھی کیا۔ گزشتہ برس 13 نومبر کی رات کو داعش کے جنگجوں نے اس ہال میں گھس کر 90 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کے بعد اس کنسرٹ ہال میں پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جو ان حملوں کی پہلی برسی کے طور پر ایک خاص علامتی شو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس 13 نومبر کو پیرس میں ہوئے مختلف حملوں میں 130 افراد مارے گئے تھے۔