مالدووا میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

مکیشینائو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مشرقی یورپی ملک مالدووا میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سولہ برسوں کے دوران یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں جس کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 اکتوبر کو ہوئی جس میں ایگور ڈوڈون نے سب سے زیادہ 48 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے، اٴْنہیں خاتون اکانومسٹ مائیا سانڈو کا سامنا ہے۔ ڈوڈون روس نواز سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ہیں۔ خاتون امیدوار یورپ نواز حلقوں کی امیدوار ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق روس نواز امیدوار ایگور ڈوڈون کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔