نیپال میں ہڑتال کے دوران 200 سے زائد افراد گرفتار

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) نیپالی پولیس نے ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران کم از کم 223 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا تعلق ماؤنواز سیاسی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے سے ہے۔ ہڑتال کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے اسی دھڑے کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں نے توڑ پھوڑ کے علاوہ مختلف مقامات پر دوکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کوشش کی تھی۔ نیپالی پولیس کے ترجمان ہیمنٹ ملّا کے مطابق ہڑتالیوں کی توڑ پھوڑ کے دوران کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہڑتال کرنے والے ماؤ نواز گروپ نے سڑکوں کو بلاک کرنے کی بھی کوشش کی جسے پولیس نے تقریباً ناکام بنا دیا۔