کابل میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سفارتخانے کو بند کرنے کی بظاہر وجہ مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملہ خیال کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :