ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے ،ْ سربراہ برطانوی خفیہ

ٹرمپ کی انگلی ایٹم بم کے بٹن پر ہو گی ،ْ کسی بین الاقوامی صورت حال میں ردعمل زیادہ ہو گیا تو جنگ بھی چھڑ سکتی ہے ،ْ سر جان سیورز

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ سر جان سیورز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سر جان سیورز نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی انگلی ایٹم بم کے بٹن پر ہو گی اور کسی بین الاقوامی صورت حال میں ان کا ردعمل زیادہ ہو گیا تو جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ جب ٹرمپ پر تنقید ہوتی ہے تو وہ بہت شدت سے ردعمل دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :