درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والا دھماکہ خود کش تھا ،ْ کمشنر قلات

اتوار 13 نومبر 2016 14:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) قلات کے کمشنر محمد ہاشم غزالی نے کہا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والا دھماکہ خود کش تھا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق قلات کے کمشنر محمد ہاشم غزالی نے بتایا کہ سامنے آنے والی معلومات کے مطابق دھماکا خود کش تھا ،ْ ایک نوجوان لڑکا اس مقام پر پہنچا جہاں لوگ دھمال ڈال رہے تھے اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز درگاہ شاہ نورانی میں دھمال کے دور ان دھماکے کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :