سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہو گا:چینی سفیرسن وی ڈونگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 14:01

سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہو گا:چینی سفیرسن ..

گوادر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : چینی سفیرسن وی ڈونگ نے تجارتی قافلے کو روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

پائلٹ پراجیکٹ کے لیے ایف ڈبلیو او کا کردارنمایاں رہا اور سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہو گا ۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ یہ پہلاموقع ہے کہ تجارتی قافلہ پاکستان کے مغربی حصے سے داخل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے لیے حکومت اور فوج کے مشکور ہیں۔ سن وی ڈونگ نے مزید کہا کہ16 سے زائد منصوبوں میں10 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار ملے گا،

متعلقہ عنوان :