یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے اہم محرک نائیجل فراگے کی امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقا ت

اتوار 13 نومبر 2016 13:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے اہم محرک نائیجل فراگے نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقا ت کی ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وہ پہلے برطانوی سیاستدان ہیں جو انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کررہے ہیں۔ یہ ملاقات نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں ہوئی ۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے معاملات بھی زیرغور آئے۔ برطانیہ کے سیاسی حلقوں نے اس ملاقات کو وزیراعظم تھریسامے کیلئے باعث شرم قرار دیا ہے ۔