’’تنہا پرواز‘‘ کوئی آپشن نہیں،سٹولٹن برگ

اتوار 13 نومبر 2016 13:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) معاہدہ شمالی اوقیانوس ممالک کی تنظیم نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ’’تنہا پرواز‘‘ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوارکے روز برطانوی اخبارمیں شائع آرٹیکل میں کہی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں سلامتی کے حوالے سے عظیم ترین چیلنجوں کا سامنا ہے اور اسی تناظرمیں ہمیں مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا اشارہ بظاہر امریکا کی صدارتی انتخابی مہم اور بعد ازاں صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی طرف تھا۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں امریکا کے داخلی مسائل پر زیادہ توجہ مرکوز کر رکھی تھی اورنیٹوکے حوالے سے بھی انہوں نے بعض ریمارکس دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک نے افغانستان میں آپریشن کے دوران امریکا کا ساتھ دیا تھا اور اس مہم میں ایک ہزار سے زائد یورپی سپاہیوں اور افسروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی۔