روسی فورسز نے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 نومبر 2016 13:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) روسی سیکیورٹی فورسز نے ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش سے تعلق رکھنے والے 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اتوار کو روسی ذرائع ابلاغ نے سیکورٹی سروس کے حوالہ سے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کو کرغزستان اور تاجکستان میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

روسی خفیہ ادارہ کے جی بی کی پیش رو سیکورٹی سروس نے بتایا کہ یہ افراد ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے پرہجوم مقامات پر خودکار ہتھیاروں اور گھریلو ساختہ بموں سے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ روسی ایف بی ایس نے کہا ہے کہ فورسز نے چھاپہ کے دوران 4 گھرلیو ساختہ بم ، بندوقیں ، آتشی اسلحہ اور کیونیکیشن آلات وغیرہ برآمد کر لئے ہیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف بی ایس روس میںدہشت گردانہ حملوں کے بارے میں انتباہ وقتا فوقتا جاری کرتی رہتی ہے تاہم اس بارے میں بہت کم تفصیلات جاری کی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :