پاپ گلوکار مسکان جے نے اپنے آڈیو البم کے ٹائٹل گانے ’’ٹپ ٹپ ‘‘کا میوزک مکمل کرلیا

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) معروف پاپ گلوکار ہ و ماڈل مسکان جے نے اپنے آڈیو البم کے ٹائٹل گانے ’’ٹپ ٹپ ‘‘کا میوزک مکمل کرکے ویڈیو کیلئے سپانسر کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ میرا نیا ٹائٹل سونگ ’’ٹپ ٹپ ‘‘پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا جس کے میوزک اور شاعری پر بڑی محبت اور لگن سے محنت کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے اچھے سپانسر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پرا مید ہوں کی ٹپ ٹپ ویڈیو ریلیزنگ کے بعد اچھا میوزک سننے والوں کیلئے تحفہ ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام گانوں میں نوجوان نسل کی پسند کاخصوصی خیال رکھتی ہوں اوریہی میری کامیابی راز ہے ۔