سرکاری سرپرستی نہ ملی تو کلاسیکل رقص کا فن آہستہ آہستہ دم توڑ جائے گا‘ شیما کرمانی

اچھل کود کو رقص کا نام دینا اس کی توہین کے متراد ف ہے،پاکستان میں کلاسیکل رقص کی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) نامور کلاسیکل رقاصہ شیماکرمانی نے کہاکہ اچھل کود کو رقص کا نام دینا اس کی توہین کے متراد ف ہے،پاکستان میں کلاسیکل رقص کی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کلاسیکل رقص اعضا ء کی شاعری ہے ،اس کے ذریعے جملے زبان کی بجائے رقص کے صورت میں اعضاء سے پیش کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ا عضاء کی شاعری کے ذریعے پیغام رسانی کلاسیکل رقص کا خاصہ ہے جس کو عام انسان سمجھنے سے قاصر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں پوری دنیا میں رقص پرفارم کرچکی ہوں مگر جو عزت اور پیارپاکستان میں ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کلاسیکل رقص کی تربیت نہ ہوے کے برابر ہے ۔کلاسیکل رقص کو سرکاری سرپرستی دی جانی ہایے ورنہ کلاسیکل رقص آہستہ آہستہ دم توڑتا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :