شوبز کی رنگین دنیا میں مفاد پرست افراد کی تعداد زیادہ ہے ،یہاں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا‘ لیلیٰ

شادی کرنے اور شوبز چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے‘ اداکارہ کی گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہاکہ شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ،شادی جب بھی کروںگی دوستوں اورخاص طور پر میڈیا کو ضرور آگاہ کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فنکار پبلک پراپرٹی ہوتا ہے اور میر ے پرستارہر وقت میرے بارے میںمیڈیا کے ذریعے سے باخبر رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چند افراد میری شادی اور شوبز کو خیر آباد کہنے کی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں جبکہ ان معاملات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ میری تمام تر توجہ فلموں ، اشتہارات اور ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے ۔شوبز کی رنگین دنیا میں مفاد پرست افراد کی تعداد زیادہ ہے ،یہاں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :