پاک آرمی جانے کی خواہش تھی ،قسمت مجھے سکرین پر لے آئی‘ واسع چوہدری

انسان کوخدا کے دئیے پر ہی راضی رہنا چاہیے ،ایسے لوگ زندگی میں کبھی مسائل کا شکار نہیں ہوتے

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)نامور اداکار وماڈل واسع چوہدری نے کہاکہ پاک آرمی جانے کی خواہش تھی لیکن قسمت مجھے سکرین پر لے آئی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انسان کوخدا کے دئیے پر ہی راضی رہنا چاہیے اور ایسے لوگ زندگی میں کبھی مسائل کا شکار نہیں ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ٹی وی میرے لئے درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے ۔نئے فنکاروں کو چاہیے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز میں آئیں تاکہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں ۔ ٹی وی پر میزبانی کا اتجربہ کامیاب رہا ہے اور کوشش ہے کہ اس تسلسل کو جاری رکھ سکوں ۔