سینئراداکارہ فرزانہ تھیم علیل ہوگئیں

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سینئراداکارہ فرزانہ تھیم علیل ہوگئیں ،ڈاکٹروں نے چند روز مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ فرزانہ تھیم گزشتہ چند روز سے شدید بخار اور انفیکشن کے باعث علیل ہیں اورڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق گھر پر مکمل آرام کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فرزانہ تھیم نے این این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ 8روز سے شدید بخار اورانفیکشن کی وجہ سے کسی بھی ڈرامہ شوٹ میں حصہ نہیں لے رہی تاہم اب طبیعت میں بہتری آرہی ہے اورویسے بھی گھر میں لیٹے لیٹے بہت بور ہورہی ہوں ۔آئندہ ہفتے سے کراچی میں بننے والی اپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل میں حصہ لوں گی ۔