اداکار اقبال حسن کی 32 ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پنجابی فلموں کے مقبول اداکار اقبال حسن کی 32 ویں برسی آج (پیر )کو منائی جائے گی ۔ اقبال حسن نے 1965ء میںبطور فلمی اداکار فلم ’’پنجاب دا شیر ‘‘سے اپنے کیریئر کاآغاز کیا۔

(جاری ہے)

اپنے 20سالہ کیرئیر میں اقبال حسنن نے 300کے قریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ 14 نومبر 1984 کو فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد واپسی پر ایک ٹریفک حادثے میں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔