مدارس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی ‘علماء کرام

حافظ اعجاز اور اخلاق جزبی نامی شخص کا وفاق المدارس کے ساتھ نہ ہی کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی مدرسہ ان کے قول و فعل کا ذمہ دار ہے

اتوار 13 نومبر 2016 13:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء)آل جموں کشمیر جے یو آئی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طر ف سے کیے گئے فیصلہ جات کی مکمل تائید کرتی ہے۔صدر وفاق نے بروقت فیصل کرکے جرت مندانہ اقدام کیا ہے ۔مدارس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی جائے گی ۔دینی مدارس امن و سلامتی کے گہوارے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اے جے کے جے یو آئی کے سرپرست حاجی بوستان ،امیر مفتی رویس خان ایوبی ،مولانا عبد الرئوف نقشبندی ِ، مولانا مسعود الحق ،مولانا قاری محمد امین، مولانا یونس میر پوری ،مولانا کبیر احمد ،حاجی محمد صدیق ،سمیت وفاق المدارس سے ملحق تمام دینی مدارس کے زمہ داران نے وفاق المدارس کی قیادت پر مکمل اعتماد کی اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سے پانچ سال تک مفادات حاصل کرنے والے شکست خوردہ عناصر کی طرف سے دینی مدارس اور وفاق کا نام استعمال کرنے والے اخلاق جزبی ،اور حاٖفظ اعجاز کی طرف سے مدارس کو استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ حافظ اعجاز اور اخلاق جزبی نامی شخص کا وفاق المدارس کے ساتھ ناہی کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی مدرسہ ان کے قول و فعل کا ذمہ دار ہے ۔

آزاد حکو مت کو ایسے عناصر کی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔