ملکی دفاع اور افغانستان کی مددسے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،ْایش کارٹر

فوجیوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،ْ بگرام دھماکے کی تحقیقات کریں گے ،ْ بیان

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ افغان نیٹو ایئربیس پر ہونے والے خودکش حملے میں4 امریکی ہلاک16 زخمی ہوئے ہیں۔ فوجیوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور بگرام دھماکے کی تحقیقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایش کارٹر نے حملہ آوروں کو پیغام دیا کہ وہ ان کارروائیوں سے اپنے ملک کے دفاع اور افغانستان کی مدد کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بگرام ایئربیس خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے مطابق افغان نیٹو بگرام ایئربیس پر خود کش حملے میں 2امریکی سروس ممبرز اور 2کانٹریکٹر ہلاک ہوئے ،ْ16دیگر زخمیوں میں امریکی سروس ممبران اور ایک پولینڈ کا فوجی شامل ہے

متعلقہ عنوان :