سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبد العزیزانتقال کر گئے ،آخری رسو مات ادا کردی گئیں

نماز جنازہ سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی ،ْ العود قبرستان میں تدفین

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سعودی شاہی خاندان کے رکن اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی ۔شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی نماز جنازہ میں سعودی فرمانراو شاہ سلمان، شہزادہ مقرین ،شہزادہ احمد ،شہزادہ بندر ،شہزادہ عبد الالہ ،کرائون پرنس محمد بن نائف اورڈپٹی کرائون پرنس محمد بن سلمان سمیت کئی شہزادوں اور مرحوم کے بیٹوں نے شرکت کی اس موقع پر کئی علاقوں کے امیر ،وزراء،سینئر سویلین ،فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

سعودی فرمانروا نے قبرستان العود میں جا کر شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی تدفین میں بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے سعودی فرمانر وا شاہ سلمان سے ان کے محل میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اوریہ سلسلہ پیر کو بھی جاری رہے گا ۔سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز سعودی دار الحکومت ریاض میں 1932ء میں پیدا ہوئے تھے، وہ سعودی عرب کے موجد اور پہلے بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے 21ویں فرزند تھے۔مرحوم کو1957ء میں ریاض کا قائم مقام گورنر تعینات کیا گیا تھا، شاہ فیصل شہید کے دور میں انہیں نائب وزیر دفاع وہوابازی تعینات کیا گیا، وہ اس عہدے پر 1969 تا 1983 تک فائز رہے۔

متعلقہ عنوان :