جعلی شناختی کارڈ کیس ،ْ افغانستان واپس جانے والی افغان خاتون شربت گلہ کا بھارت میں مفت علاج ہوگا

شربت گلہ جلد مفت علاج کیلئے بھارت جائیں گی ،ْافغان سفیر شاہد ابدالی کی تصدیق

اتوار 13 نومبر 2016 13:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) جعلی شناختی کارڈ کیس میں گرفتاری کے بعد رہا ہو کر پاکستان سے واپس افغانستان جانے والی افغان خاتون شربت گلہ کا بھارت میں مفت علاج ہوگا۔بھارت میں تعینات افغان سفیر شاہدہ ابدالی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ شربت گلہ جلد مفت علاج کیلئے بھارت جائیں گی۔شربت گلہ کے وکیل کے مطابق انہیں پیپاٹائٹس سی کا عارضہ لاحق ہے تاہم افغان خبر ایجنسی کے مطابق اب شربت گلہ بھارتی ریاست بنگلور کا سفر کریں گی اور وہاں اپنا علاج کرائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے 1985 میں نیشنل جیوگرافک میگزین کے صفحہ اول پر شائع تصویر کے بعد مونا لیزا کے نام سے شہرت پانے والی شربت گلہ کو گزشتہ روز پاکستانی حکام کی جانب سے طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کیا گیا تھا۔شربت گلہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر تھی جہاں ان پر غیر قانونی رہائش، جعلسازی، دھوکہ دہی، دستاویز میں چھیڑ چھاڑ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) قوانین کی خلاف ورزی جیسے چھ الزامات پر عدالت میں جرم ثابت ہوگیا تھا۔انسداد بدعنوانی اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شربت گلہ کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :