وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع سمیت دیگر گوادر پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 12:57

وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع سمیت دیگر ..

گوادر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف گوادر پہنچ گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل راخیل شریف بھی ہمراہ ہیں ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ ، مولانا فضل الرحمان اور میر حاصل بزنجو بھی ساتھ ہیں ۔ وزیراعظم آج پہلے تجارتی بیڑے کو گوادر سے روانہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری اور قادر بلوچ نے ان کا استقبال کیا .

ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افظل نے سی پیک پر بریفنگ دی. انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے جو خطہ میں تبدیلی کی ضمانت ہے.سی پیک سے خطے کی تین ارب کی آبادی مستفید ہو گی انہوں نے کہا کہ تجارتی قافلہ گلگت بلتستان ، خیبر پی کے ، پنجاب ، سندھ سے ہوتا ہوا گوادر پہنچا ہے .

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کی کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں اور چینی وفد کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو سکیورٹی فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔