سوشل میڈیا نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو اپنی کامیابی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر کے موثر استعمال کی وجہ سے حالیہ صدارتی انتخاب میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ’’ میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئیٹر کے موثر استعمال نے میری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا‘‘۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہائوس میں جانے کے بعد وہ سوشل میڈیا کا محدود استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے فالورز کی تعداد 28 ملین ہے۔

متعلقہ عنوان :