ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے علاقہ مین ہیٹن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران سینکڑوں مظاہرین نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر جمع تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے چنائو کیلئے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی منیجر کیلی یانے کانوے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ وائٹ ہائوس کی چیف آف سٹاف بن سکتی ہیں۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد مصالحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ان کا اوباما کے صحت عامہ کے بل کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اب کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :