وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کا سیاسی بحران کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن نے سیاسی بحران کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے اشیاء خوراک کی قلت اور افراط زر میں اضافے سے متعلق مسائل کو پرامن انداز میں حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے سیاسی بحران کو ملکی آئین کے تحت حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذاکرات ویٹی کن کی حمایت سے منعقد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :