ضلع ناظم پشاور کا میونسپل گرلز انٹرکالج شاہی باغ کی نئی عمارت کی تعمیر کا حکم

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کامیونسپل گرلز انٹرکالج شاہی باغ کا دورہ کیا اور موجودہ خستہ حال عمارت گراکر نئی تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں شفیق الرحمن کے ہمراہ میونسپل انٹر کالج کا دورہ کیا، انھومختلف کلاسز کا جائزہ لیا اور طالبات سے ان کو دی جانے والی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے نئی عمارت کے ساتھ ساتھ طلباء کی سہولت کیلئے جدید لائبریری بنانے کے بھی احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :