پیوٹا کا سالانہ پشتو مشاعرہ15نومبر کو ہوگا

اتوار 13 نومبر 2016 12:50

پشاور۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء)پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا)کے زیر اہتمام سالانہ پشتو محفل مشاعرہ کل (منگل 15نومبر ) بعدازنماز مغرب پشاور یونیورسٹی کے کانووکیشن ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر ایم رسول جان کرینگے جبکہ میزبانی کے فرائض پیوٹا کے صدر ڈاکٹر جمیل چترالی انجام دینگے ۔محفل مشاعرہ میں صوبہ بھر سے ممتاز پشتو شعراء شرکت کرینگے۔