پیرس معاہدے پر چین امریکہ تعاون نیک شگون ہے

امریکہ اور چین میں آب و ہوا کے مسئلے پر غیرمعمولی ورکنگ ریلیشن شپ ہے نئی امریکی حکومت چین کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے گی ، امریکی مندوب

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

مراکش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین آب و ہوا کے مسئلے پر غیرمعمولی ورکنگ ریلیشن شپ کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ مستقبل کی قیادت کیلئے یہ نیک شگون ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص اس کا اعتراف کرے گا کہ پیرس معاہدہ چین اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے بعد عمل میں آیا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار امریکی مندوب کیتھرین نوویلی نے مراکش میں ہونیوالی سی او پی 22-کانفرنس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے پیرس معاہدے کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے ، انٹار کٹکا سمندری حیات کے تحفظ کیلئے 2015ء میں کمیشن تشکیل دیا گیا تھا ، یہ ہماری شراکت دار ی ہے جو ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کیلئے اکساتی ہے ،سمندروں کے بارے میں ہماری شراکت داری بڑی مضبوط ہے اور آب و ہوا کے مسئلے پر بھی ہماری شراکت داری ہمیشہ مضبوط رہی ہے ، اس مسئلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے بارے مذاکرات میں چین کے ساتھ مل کر ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :