چین اور لاطینی امریکہ میں 2016 ء ثقافتی تبادلے کا سال ہے

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دروازے کھلے ہیں، تانیہ لونا

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان 2016ء کو ثقافتی تبادلے کے سال کے طور منایا جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ، اس سال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے نئے دروازے کھلے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کا ثمر آور مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار میکسیکو کی قومی خود مختار یونیورسٹی کی ایک دانشور تانیہ لونا نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے توقعات کے مطابق رہے ہیں اور سب نے انہیں سراہا ہے ، ان تبادلوں کے پس منظر میں چین لاطینی امریکی سیاسی اور اقتصادی مذاکرات ہیں ، ان ثقافتی تبادلوں کے دوران میکسیکو سٹی کے معروف اوپیرا ہائوس میں پیکنگ اوپیرا کی کارکردگی بھی شامل تھی جس سے ان ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور انہیں ایک دو سرے کو سمجھنے کا موقعہ ملا ، اس قسم کے ثقافتی پروگرام دیگر ممالک میں بھی کئے گئے ، جس سے ان ممالک کے لوگوں کو چینی ثقافت کو سمجھنے میں بڑی مدد ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :