روسی اور چینی پارٹیوں کو تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے

چینی کمیونسٹ پارٹی کی کرپشن کیخلاف مہم کا مطالعہ کر رہے ہیں ، سرگائی زی لیزن یانک

اتوار 13 نومبر 2016 12:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی اور وس کی یونائیٹڈ پارٹی کو پارٹی کی تعمیر، ارکان پر موثر کنٹرول اور سیاسی سرگرمیوں کیلئے اپنے تجربات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کی بڑی ضرورت ہے ، دو نوں پارٹیوں کے درمیان اندرونی بات چیت کے دوران پارٹی ڈسپلن اور موثر طورپر کام کرنے کے معاملات ہمیشہ زیر بحث آتے ہیں اور تبادلہ خیالات کرتی رہتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار روس کی حکمران پارٹی کی جنرل کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری کے سرگائی زی لیزن یانک نے شنہوا سے ایک انٹرویو میں کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے ارکان میں اپنے مذاکرات کے دوران مربوط رابطے پر خصوصی توجہ دی ہے اور دونوں پارٹیوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف اور بین الاقوامی سلامتی میں کئی بین الاقوامی سیاسی تنظیموں کے ساتھ موقف میں ہم آہنگی پائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس کرپشن اور بد عنوانی کیخلاف چینی تجربات کا بڑی احتیاط سے جائزہ لے رہا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنمائوں نے بد عنوانی کیخلاف خصوصی توجہ دی ہے کیونکہ بد عنوانی اور کرپشن ملکی ترقی میں ایک بڑی سنجیدہ رکاوٹ ہے جس سے پارٹی کی گرفت بھی ختم ہو جاتی ہے ، اس لئے کرپشن کے خاتمے پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :