آسٹریلیا کی حکومت کی دور افتادہ کیمپوں میں رکھے جانے والے تارکین وطن کو امریکہ میں بسانے کی پیشکش

اتوار 13 نومبر 2016 12:20

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) آسٹریلیا کی حکومت نے دور افتادہ کیمپوں میں رکھے جانے والے تارکین وطن کو امریکہ میں بسانے کی پیشکش کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتیوں کے ذریعے آسٹریلیا پہنچنے والے تارکین وطن کو بحرالکاہل کے دور افتادہ جزیروں کے کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے ان پناہ گزینوں کو امریکہ میں دوبارہ بسانے کی پیشکش کی ہے تاہم یہ پیشکش صرف ایک مرتبہ ہوگی اور مستقبل میں اس کا اطلاق نہیں ہو سکے گا۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے اس پیشکش میں واضح کیا گیا ہے کہ دوبارہ آباد کاری کیلئے خواتین اور بچوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قبل ازیں آسٹریلوی حکومت کشتیوں کے ذریعے پہنچنے والے پناہ گزینوں کو پاپوا نیو گنی اور بحرالکاہل کے دور افتادہ جزائر میں بھیجتی رہی۔

متعلقہ عنوان :