شاہ نورانی دھماکہ ، جاں بحق ہونے والے36 افراد کی لاشیں کراچی منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 11:26

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے36 افراد کی لاشیں کراچی منتقل کر دیں گئیں ۔ ریسکیو ذرائع سول اسپتال میں8 ،سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے میں 8 لاشیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال سے20 افراد کی لاشیں لواحقین شناخت کے بعد لے گئے ہیں ۔ دھماکے میں جاں بحق6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جاں بحق افراد ک اتعلق لیاقت آباد5 نمبر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کی2 ٹیمیں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔