قبرص مذاکرات اختتام پذیر نیا دور 20 نومبر سے شروع ہو گا

اتوار 13 نومبر 2016 11:20

برن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مسئلہ قبرص کا حل تلاش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی زیر ِ نگرانی سویٹزلینڈ کے ٹاؤن مونٹ پیلرین میں جاری سلسلہ مذاکرات کے دوسرے دور کے خاتمے کے بعد فریقین کے مابین اتفاق راے کے بعد 20 نومبر سے جنیوا میں مذاکرات کا نیا دور ہوگا۔

(جاری ہے)

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی ٰ آکنجی اور قبرصی یونانی لیڈر نکوس اناستاسدیاس نے ملاقات میں سر زمین کے حوالے سے کسوٹیوں پر اپنی تجاویز کو حتمی شکل دی۔

طرفین نے پنج رکنی اجلاس کی تاریخ کا تعین کے ساتھ ساتھ نقشے کے معاملے پر بھی غور کیا۔اقوام متحدہ کے مشیر خاص برائِے قبرص کی نگرانی میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد قبرصی یونانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ترک فریق کی تجاویز پر غور کرنے کے لیے انہیں وقت درکار ہو گا۔یاد رہے کہ سویٹزر لینڈ میں قبرص مذاکرات 7 نومبر کو اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی کاوشوں سے شروع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :