دس لاکھ سے زائد زائرین امام حسین کربلا میں داخل

اتوار 13 نومبر 2016 11:20

کربلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں سے دس لاکھ سے زائد زائرین کربلا پہنچ چکے ہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر سامی السودانی نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد عرب اور غیر عرب زائرین چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے زمینی راستوں اور نجف اور بصرہ کے ایئرپورٹوں کے راستے عراق میں داخل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

السودانی نے کہا کہ اس وقت ایران ، بحرین ، سعودی عرب ، قطر، کویت اور جنوبی افریقہ سے قافلے کربلا پہنچ چکے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام میں زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے تیس ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔جنوبی عراق کے شہر کربلا کے گورنر عقیل عمران الطریحی نے بھی کہا ہے کہ اس ملک کے عوام چہلم حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین کا بھرپور طریقے سے استقبال اور ان کی پذیرائی کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :