ایران اور ہنگری کا باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اتوار 13 نومبر 2016 11:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت ایران کی خارجہ پالیسی اپنے دوست ملکوں منجملہ یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں ہنگری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر " لازلو کوور" کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی مذاکرات میں یورپی یونین کے موثر کردار اور باہمی تعاون کے لئے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت پرزور دیتے ہوے کہا کہ ایران ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ ایک بڑا ملک ہے جس میں اچھی گنجائشیں اور توانائیاں موجود ہیں ۔

ہنگری کی پارلیمنٹ کے اسپیکر لازلو کوور نے بھی ایران اور ہنگری کے درمیان باہمی تعاون کی تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڈا پیسٹ تہران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ میں پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :