روس کی سرحدوں سے نیٹو افواج ہٹائی جائیں، ماسکو

اتوار 13 نومبر 2016 11:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر کی جانب سے اعتماد کی بحالی کا ایک طریقہ یہ ہے کہ روس کی سرحدوں سے نیٹو کی افواج ہٹالی جائیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو افواج کو روس کی سرحدوں سے ہٹا لینے کا اقدام یورپ میں کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا- لیکن افسوس کہ اس وقت بھی روس ، نیٹو کی طاقت کے مظاہرے کا مشاہدہ کر رہا ہے اور نیٹو کے اتحادی بدستور خود کو روسی سرحدوں کے قریب کر رہے ہیں ۔

پیوٹن کے ترجمان نے کہا کہ ایسے میں جبکہ نیٹو افواج ، روس کی سرحدوں کے کنارے تعینات ہیں ہم بھی آرام اور سکون سے نہیں بیٹھ سکتے۔ اس لئے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لئے ٹرمپ کو چاہئے کہ نیٹو کو راضی کرے کہ وہ روس کی سرحدوں سے نکل جائے اور اس علاقے میں اپنی سرگرمیوں میں توسیع سے باز آجائے۔

متعلقہ عنوان :