شردھا کپور نے اپنے مداح کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا

شردھا کپور آج کل اپنی نئی فلم ’’راک آن 2 ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں

اتوار 13 نومبر 2016 11:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) فلمی شخصیات کے مداح بہت جذباتی ہوتے ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اسی وجہ سے اکثر اوقات ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن شردھا کپور نے ایسے ہی ایک مداح کو سیکڑوں لوگوں کے سامنے اسٹیج پر بلا کر گلا لگالیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل شردھا کپور نے اپنی نئی فلم ’’راک آن 2 ‘‘ میں مدمقابل اداکار فرحان اختر کے ہمراہ ایک اسٹیج پروگرام میں پرفارم کیا، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ساجد خان اور رتیش دیش مٴْکھ انجام دے رہے تھے۔

شردھا کپور نے محسوس کیا کہ ناظرین میں موجود ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو کہ ان سے اسی دن ملاقات بھی کرچکا ہے اور ایک دو بار نہیں بلکہ 17 مرتبہ ان کے آس پاس دیکھا گیا ہے۔ شردھا کپور نے شو کے دوران نہ صرف اس نوجوان کو اسٹیج پر بلایا بلکہ ناظرین سے اس کا تعارف کرانے کے بعد اسے گلے بھی لگایا۔واضح رہے کہ شردھا کپور آج کل اپنی نئی فلم ’’راک آن 2 ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور یہ فلم 11 نومبر کو ریلیز ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :