شام کے بار اقوام متحدہ کے نمایندے کا دورہ ایران

اتوار 13 نومبر 2016 10:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ایران کے دورے پرتہران پہنچے ہیں۔شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی مستورا کا دورہ تہران، عرب دنیا اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ صادق حسین جابری انصاری کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے دورہ تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے حکام سے شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران نے شام کے بحران کو ہمیشہ سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور اس سلسلے میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :