مصر کے لیے آئی ایم ایف کا 12 ارب ڈالر کا قرضہ منظور

اتوار 13 نومبر 2016 10:40

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مصر کے وزیر مالیات عمرو الجارحی نے ایک اخباری بیان میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے مصر کے لیے آئندہ 3 برسوں میں 12 ارب ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ آئندہ برسوں کے دوران اچھی شرح نمو کو یقینی بنانے کے لیے مصر درست راستے پر گامزن ہے۔

الجارحی کے مطابق قرضے کا پہلی قسط آئندہ بدھ کے روز مصر کے حوالے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مختلف رپورٹوں کے مطابق آئندہ تین برسوں کے دوران مصر کے مالیاتی خسارہ کا اندازہ تقریبا 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جو ہر مالیاتی سال میں اوسطا 10 ارب ڈالر بنتا ہے۔ مجموعی مالیاتی خسارہ میں 9 ارب ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے پورے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ حکومت کے اقتصادی پروگرام کے لیے خصوصی مالی رقوم حاصل کی جائیں گی جن کا حجم 3 برسوں کے دوران 21 ارب ڈالر ہوگا۔مجموعی مالی رقوم میں آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر کا قرضہ، مصر کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز کا اجرائ ، عالمی بینک سے 3 ارب ڈالر کا حصول، افریقی ترقیاتی بینک سے 1.5 ارب ڈالر کا حصول اور دیگر امداد کی صورت میں 1.5 ارب ڈالر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :