ٹرمپ کی نگراں ٹیم میں 3 بچے اور داماد شامل

اتوار 13 نومبر 2016 10:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب مائیک پینس اور ان کے زیر قیادت ٹیم کو وہائٹ ہاؤس میں اقتدار کی منتقلی کی نگرانی کرنے کی ذمے داری سونپی ہے۔ ٹرمپ نے اس سلسلے میں پینس کو ریاست نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی پر ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ کرسٹی منتقلی کی نگراں ٹیم کے نائب سربراہ رہیں گے۔

مذکورہ اعلان سے قبل نیویارک میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ان کے معاونین کا ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 20 جنوری 2017 کو ٹرمپ کے سرکاری طور پر صدارت سنبھالنے کے بعد 4000 اسامیوں میں سے بعض پر ہونے والی تقرریوں کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی پانچ میں سے تین اولادیں اور ایک داماد انتقال اقتدار کی کارروائی کی نگرانی میں معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :