اوباما کا شام میں شدت پسند گروہ جبھتہ فتح الشام کو نشانہ بنانے کا حکم

اتوار 13 نومبر 2016 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے پینٹاگون کو شام میں "جبہ فتح الشام" (جفش) تنظیم کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار نے واضح کیا ہے کہ فیصلے میں مزید ڈرون طیاروں کا بھیجا جانا اور کارروائی کے لیے مطلوب انٹیلی جنس معلومات کا فراہم کیا جانا شامل ہے۔

ڈرون حملوں نے اکتوبر سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ اخبار نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں "جفش" کے چار کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ امریکی ذمے داران اس امر کو معتدل مسلح شامی اپوزیشن کے لیے یہ پیغام شمار کر رہے ہیں کہ وہ "جفش" سے دور رہیں۔ معلوم رہے کہ دونوں فریق شامی حکومت کے خلاف شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :