یورپی یونین کی تعاون کے لیے ایران کو 10 شرائط پیش

اتوار 13 نومبر 2016 10:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) العربیہ ٹی وی کے مطابق ایران کے نیم سرکاری فارسی اخبار ’’رسالت‘‘ میں یورپی یونین کی جن دس شرائط کا ذکر کیا گیا ہے ان میں کہا گیا ہے کہ ایران فینانشیل ایکشن گروپ میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے تمام ضوابط اور معاہدوں کی پابندی کرے۔ اور ان شرایط کی پابندی کرے تیل اور گیس کی یورپ کو سپلائی کی ضمانت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایران میں دہری شہریت رکھنے والے افراد کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔حزب اللہ کی مدد اور معانت ترک کی جائے۔میزائل تجربات کو محدود کیا جائے۔شام کے بحران کے حل کے لیے ٹھوس تعاون کیا جائے۔سیاسی اصلاحات کے ساتھ ملک میں آزادانہ انتخابات کا اہتمام کیا جائے۔اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں انسانی حقوق کے معاہدوں کا احترام کیا جاے ۔ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔آزادی اظہار پر قدغنیں نہ لگائی جائیں۔ پھانسی کی سزائیں ختم کرنے کے لیے عدالتی اصلاحات کی جائیں اور بنیادی شہری آزادیوں کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :