شامی صدر کی برطرفی میرا ایجنڈا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 13 نومبر 2016 10:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی برطرفی ان کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی ساری توجہ داعش کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے صدر بشار اسد کی برطرفی پر نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام میں ہرج و مرج پھیلانے والے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے اسد حکومت کی حمایت بہترین راستہ ہے۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ شام کے بارے میں میرا نظریہ لوگوں سے مختلف ہے۔انہوں کہا کہ امریکہ بھی شام میں جنگ کر رہا ہے اور شام داعش کے خلاف جنگ کر رہا ہے لہذا ہمیں داعش سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :