روسی جنگی بحری جہاز شامی ساحلی علاقے میں پہنچ گئے

اتوار 13 نومبر 2016 10:20

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) روسی جنگی جہازوں کا ایک فوٹیلا شامی ساحلی علاقے میں پہنچ گیا ہے۔ روسی فوج کے مطابق اس پیشرفت کا مقصد علاقے میں موجود روسی فوج کو کمک کی دستیابی ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ بحری جنگی جہاز اب مشرقی بحیرہ روم میں اپنی پوزیشنیں سنبھال چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں یہ روسی بحریہ کی یہ سب سے بڑی تعیناتی قرار دی جا رہی ہے۔ ماسکو حکومت شام میں جاری خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حامی فوج کو عسکری تعاون فراہم کر رہی ہے۔