پیرس حملوں کی پہلی برسی، اسٹنگ پرفارم کریں گے

اتوار 13 نومبر 2016 10:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) مشہور راک اسٹار اسٹنگ آج پیرس کے باتاں کلاں ہال میں پرفارم کریں گے۔ گزشتہ برس تیرہ نومبر کی رات کو داعش کے جنگجوؤں نے اس ہال میں گھس کر نوّے افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس دہشت گردانہ کارروائی کے بعد اس کنسرٹ ہال میں پہلی مرتبہ کسی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جو ان حملوں کی پہلی برسی کے طور پر ایک خاص علامتی شو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس تیرہ نومبر کو پیرس میں ہوئے مختلف حملوں میں ایک سو تیس افراد مارے گئے تھے۔