ترک صدر کے خلاف کولون میں مظاہرہ

اتوار 13 نومبر 2016 10:20

کولون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) جرمن شہر کولون میں کردوں اور علوی عقیدے سے تعلق رکھنے والے دس ہزار افراد نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ایک مظاہرے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے ایسے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان کی تصویریں لگی ہوئی تھیں۔ یہ کرد رہنما اس وقت ترکی میں جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ترکی میں علوی عقائد کے ماننے والے ملک کی دوسری سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں