شاہ نورانی مزار پر خود کش دھماکا برقعہ پوش حملہ آور نے کیا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 نومبر 2016 10:12

شاہ نورانی مزار پر خود کش دھماکا برقعہ پوش حملہ آور نے کیا، ابتدائی ..

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر۔2016ء) درگاہ شاہ نورانی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔بلوچستان کے علاقے شاہ نورانی کے مزار پر خود کش دھماکا برقعہ پوش حملہ آور نے کیا۔

(جاری ہے)

بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا اور نو سے بارہ کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ایک ہفتہ قبل 5 نومبر کو خود کش حملہ آوروں کے داخلے کا الرٹ جاری کیا تھا اور حملہ آوروں کی تعداد 2 بتائی گئی تھی۔ حساس اداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حملہ آور عوامی مقامات کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی اطلاع کے باوجود سیکیورٹی انتظامات نہیں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :