ریاض:شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز انتقال فرما گئے

اتوار 13 نومبر 2016 08:32

ریاض:شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز انتقال فرما گئے

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12نومبر 2016 ) : سعودی عرب کے فرمانراوہ شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ، شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز 1934میں پیدا ہوئے تھے۔ سرکاری بائیوگرافی کے مطابق ترکی بن عبدالعزیز سعودی عرب کے بانی کنگ عبدالعزیز بن سعود کے بیٹے تھے۔

(جاری ہے)

ترکی بن عبدالعزیز سعود بن عبدالعزیز کے خاص بیٹے سدیری سیون میں سے تھے۔والدہ کا نام حساء بن احمد السیدیر ی تھا۔اس سیدیری سیون میں شاہ فہد ، پرنس سلطان ، اور نائف جبکہ شاہ سلمان بھی سیدیری سیون میں سے تھے۔پرنس ترکی سعودی عرب کے1968سے لیکر 1978تک ڈپٹی وزیر دفاع رہے ۔ پرنس ترکی کی وفات پر سعودی کابینہ سمیت متعدد افراد نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے ۔